: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جھارکھنڈ پولیس نے لڑکی کے پیٹ سے رسی باندھ کر کیا گرفتار
جھارکھنڈ،22جون(ایجنسی) راجستھان کے الور میں بھی ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا جب جھارکھنڈ پولیس ایک 23 سال کی لڑکی کو جانوروں کی طرح اس کے پیٹ سے رسی باندھ کر اپنے ساتھ لے گئی. نوجوان عورت جہیز سے جڑے ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا. ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق جھارکھنڈ پولیس نے لڑکی
کو الور کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا تھا، اس کے بعد اسے اسی حالت میں رسی سے باندھ کر پولیس واپس جھارکھنڈ لے گئی. لوگوں نے اس دوران پولیس کی اس غیر انسانی کارروائی کو اپنے کیمرے میں قید کر لیا. یہ حال تب ہے جب سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں سخت ہدایات جاری کئے ہیں. سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ کسی بھی ملزم یا مجرم کو اس طرح سے رسی میں جکڑ کر نہیں لے جایا جا سکتا.